بنگلور، 5اپریل (ایس او نیوز )سی سی بی پولیس نے مشہور برانڈس کے نقلی جوتے فروخت کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے پاس سے 7لاکھ روپے مالیت کے جوتے ضبط کرلئے ۔پولیس نے کہا کہ ان برینڈیڈ جوتوں کی کمپنیوں سے شکایات ملنے کے بعد کیرل کے کوذی کوڈ کے رہنے والے کے کے عبدالرحیم کے مکان کی تلاشی لیتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے اس کے قبضہ سے نائیک کے 50' پیوما کے 20' اڈیڈاس کے 40جوتوں اور نائیک برانڈ کی 30جوڑی چپلوں کو بھی ضبط کرلیا۔ اپر پیٹ پولیس ا سٹیشن کے حدود میں واقع ہندوستان ہوٹل میں یہ جوتے رکھے گئے تھے ۔ کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا۔